جیل میں بند سابق برازیلین صدر جیربولسوناروکو باربارہچکی کا عارضہ لاحق
برازیلیا(اے ایف پی)بغاوت کے الزام میں جیل میں 27سال کی قید کاٹ رہے برازیل کے سابق صدر جیر بولسونارو باربارہچکیاں آنے کے مرض کا شکار ہوگئے۔۔۔
جس کے علاج کیلئے انہیں بدھ کے روز ضمانت پر رہائی دی گئی اور ہفتے کو ان کی پہلی سرجری ہوئی جبکہ دوسری سرجری آج ہوگئی ۔70سالہ سابق صدر کی طبی ٹیم کا کہناہے کہ وہ کئی ماہ سے اس عارضہ میں مبتلا تھے جس کا علاج ضروری تھا ،ان کا علاج برازیلیا کے ڈی ایف سٹار ہسپتال میں کیا جارہاہے۔