شام:سکیورٹی فورسز کی مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے فائرنگ ،3افرادہلاک
لٹاکیا،شام (اے ایف پی)شامی سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز ملک کے ساحلی اور وسطی علاقوں میں مظاہروں کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کرکے 3افراد کو ہلاک کر دیا۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس مانیٹر نے کہا ہے کہ شامی سکیورٹی فورسز نے احتجاج کو منتشر کرتے ہوئے 3 افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ ہسپتال ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ شامی حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ انہوں نے فائرنگ کی یاایسا کوئی حکم دیا لیکن کہا کہ انہوں نے صورتحال پر قابو پالیاہے ۔شامی حکام نے الزام لگایا کہ سابق حکمران بشار الاسد کی باقیات نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس پر مظاہرین کو منتشرکرناپڑا۔