امریکی ریاست نیو جرسی میں 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے ، ایک ہلاک
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے ، ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بیسن روڈ کے علاقے میں دو ہیلی کاپٹروں کے درمیان تصادم ہوا، ایک ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی جبکہ زخمی ہونیوالے شخص کی حالت تشویشناک ہے ، ہیلی کاپٹر میں پائلٹس کے علاوہ کوئی اور سوار نہیں تھا۔