بلغاریہ یوروکو اپنانے والا 21 واں ملک ،جمعرات سے کرنسی کا استعمال شروع ہوگا
صوفیہ(اے ایف پی)بلغاریہ آئندہ جمعرات کو یورو کو اپنانے والا 21 واں ملک بن جائے گا ، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس اقدام سے مہنگائی بڑھ سکتی ہے اور۔۔۔
یورپی یونین کے غریب ترین ملک میں عدم استحکام بڑھ سکتا ہے جبکہ یوروکے حامیوں کا اصرار ہے کہ اس سے معیشت کو فروغ ملے گا، مغرب سے تعلقات مضبوط ہوں گے اور روس کے اثر و رسوخ سے تحفظ ملے گا۔یورو کرنسی پہلی بار یکم جنوری 2002 کو 12 ممالک میں شروع ہوئی، کروشیا 2023 میں شامل ہونے والا آخری ملک تھا جس کے بعد اب بلغاریہ یوروکو اپنا رہاہے ۔