بونڈائی بیچ پر حملہ آور باپ بیٹے نے اکیلے کارروائی کی:آسٹریلوی پولیس
سڈنی(اے ایف پی)آسٹریلیا کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بونڈائی بیچ میں 14 دسمبر کو یہودی تہوار پر حملہ کرنے والے باپ بیٹے ساجد اکرام اور نوید نے اکیلے کارروائی کی۔۔
ان کا کسی بڑے دہشتگرد نیٹ ورک سے تعلق نہیں تھا۔ پولیس کے مطابق یہ جوڑا فلپائن کے شہر ڈاواو گیا تھا لیکن وہاں سے کسی دہشتگرد گروپ سے رابطے کا ثبوت نہیں ملا۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ حملہ مہینوں تک منصوبہ بندی کے بعد کیا گیا۔حملے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔