بھارت کا جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بننے کا دعویٰ

بھارت کا جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا  کی چوتھی بڑی معیشت بننے کا دعویٰ

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت نے جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بننے کا دعویٰ کیا ہے ، حکام نے توقع ظاہر کی کہ بھارت آئندہ دو سے تین سال میں جرمنی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔ حکومت کی اقتصادی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جی ڈی پی 4اعشاریہ18 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔۔۔

 ، جبکہ عالمی مالیاتی ادارے کا اندازہ ہے کہ 2026 میں بھارت کی معیشت جاپان سے بڑھ جائے (صفحہ6بقیہ نمبر54) گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی نوجوان آبادی اور تیزی سے بڑھتی معیشت اسے عالمی ترقی میں مستحکم مقام فراہم کر رہی ہے ، حالانکہ فی کس آمدنی جاپان اور جرمنی کے مقابلے میں کم ہے ،نوجوانوں کے لیے معقول روزگار پیدا کرنا بھی چیلنج ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں