مقبوضہ کشمیر :پابندیاں مزید سخت تلاشی ،چھاپوں کی کارروائیاں تیز

مقبوضہ کشمیر :پابندیاں مزید سخت  تلاشی ،چھاپوں کی کارروائیاں تیز

سرینگر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج،پیراملٹری اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے پابندیاں مزید سخت کرتے ہوئے ورکنگ بائونڈری اور۔۔۔

 کنٹرول لائن کے قریب علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دیں ۔ بھارتی فورسزنے اہم شاہراہوں پر اضافی چوکیاں قائم کر دیں اور فورسز اہلکار گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں  کی سخت تلاشی لے رہے ہیں ۔قابض حکام نے کپواڑہ، کولگام، شوپیاں اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں وی پی این کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں