سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد گھر میں گر کر زخمی ،ہسپتال داخل
کوالالمپور (رائٹرز)ملائیشیا کے 100 سالہ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ، منگل کی صبح اپنی رہائشگاہ پر گرنے کے باعث ان کے کولہے کی ہڈی ٹو ٹ گئی تھی۔
مہاتیر کو علاج اور نگرانی کیلئے اگلے چند ہفتوں تک کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں رکھا جائے گا۔ مہاتیر کو 1981 سے 2003 تک وزیراعظم کے طور پر اپنے پہلے دور میں ملائیشیا کو ایک صنعتی ملک میں تبدیل کرنے کا سہرا دیا جاتا ہے ۔ مہاتیر محمد 2018 سے 2020 تک بھی ملک کے وزیر اعظم رہے ، ماضی میں دل کے عارضے کے باعث سرجری بھی کرا چکے ۔گزشتہ جولائی میں اپنی 100ویں سالگرہ تقریب کے بعد تھکن کے باعث انہیں آخری بار ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔وزیر اعظم انور ابراہیم اور اہلیہ نے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے ۔