اسرائیلی وزیر خارجہ صومالی لینڈ کے دورے پر پہنچ گئے

 اسرائیلی وزیر خارجہ صومالی لینڈ  کے دورے پر پہنچ گئے

صومالی لینڈ(دنیا مانیٹرنگ)آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے دو ہفتے بعد اسرائیلی وزیر خارجہ صومالیہ کے علاقے صومالی لینڈ کے دورے پر پہنچ گئے۔

 صومالی لینڈ کے صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق یہ کسی بھی اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار کا ملک کو تسلیم کیے جانے کے بعد پہلا باضابطہ سرکاری دورہ ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار کی قیادت میں وفد ہرگیسا ٹاؤن ائیرپورٹ پر اترا، اُن کا استقبال اعلیٰ سرکاری حکام نے کیا۔ وزیر خارجہ گیڈون سار نے صومالی لینڈ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں