طبیعت خراب ، ہسپتال منتقل

 طبیعت خراب ، ہسپتال منتقل

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت میں کانگریس پارلیمانی پارٹی چیئرپرسن سونیا گاندھی کی طبعیت منگل کی صبح اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں سر گنگا رام ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس رہنما کو کھانسی کی شکایت ہے اور وہ چیک اپ کیلئے ہسپتال آتی رہتی ہیں۔گزشتہ ماہ بھی ان کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی تھی۔پارٹی کا کہنا تھا کانگریس کی چیئرپرسن کو معدے کے مسائل کا سامنا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں