چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے شادی غیر قانونی قرار
ہیگ (اے ایف پی)نیدرلینڈز کی ایک عدالت نے ایک جوڑے کی شادی غیر قانونی قرار دیدی، کیونکہ ان کے نکاح کے عہدو پیمان مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیے گئے تھے۔۔
جوڑے نے اپریل 2025 میں شمالی شہر زولے میں غیر رسمی تقریب کے دوران ChatGPT کی مدد سے عہدو پیماں تیار کیے ، لیکن عدالت نے کہا کہ وہ شادی سے منسلک قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے کا درست اعلان نہیں کر سکے ۔عدالت نے واضح کیا کہ اس وجہ سے شادی رسمی نہیں ہوئی اور شادی کا سرٹیفکیٹ سول رجسٹری میں غلط طور پر درج ہوا۔