انڈونیشیا چاول کی پیداوار میں خود کفیل ہو گیا

انڈونیشیا چاول کی پیداوار  میں خود کفیل ہو گیا

جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانٹو نے کہا کہ ملک کی چاول کی پیداوار تمام گھریلو ضروریات کوپورا کر رہی ہے۔۔

، جسے انہوں نے خوراک کی خود کفالت میں اہم کامیابی قرار دیا۔ 2025 میں ملک نے 3کروڑ47لاکھ10ہزار ٹن چاول پیدا کیا، سالانہ کھپت 3کروڑ11لاکھ9ہزار ٹن ہے ۔ صدر نے کہا کہ یہ ہدف ایک سال سے بھی کم وقت میں حاصل ہوا، حکومت نے کسانوں کیلئے سبسڈی اور قوانین میں آسانیاں فراہم کیں۔ انڈونیشیا نے 2025 میں کسی بھی ملک سے چاول کی درآمد نہیں کی، جو ملک کے لیے خود کفالت کی علامت ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں