سعودی اسسٹنٹ وزیر داخلہ سعید بن عبداللہ القحطانی انتقال کرگئے
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب کے اسسٹنٹ وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی انتقال کرگئے ۔سعودی وزارت داخلہ نے ایکس پر جاری بیان میں سعید بن عبداللہ القحطانی کے اہل خانہ اور۔۔۔
ان کے لواحقین سے دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نائف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 60 برس تک وزارت میں مثالی انداز میں اپنی خدمات سر انجام دیں۔ لیفٹیننٹ جنرل سعید القحطانی نے کنگ فہد سکیورٹی کالج سے گریجویشن کیا اور متعدد اہم عہدوں پر فائز رہے ۔