بھارت:انسداد تجاوزات کے نام پر مسلمانوں کے 1200گھر مسمار
گوہاٹی (اے پی پی)بھارتی ریاست آسام کے ضلع سونیت پور میں حکام نے انسداد تجاوزات کے نام پر مسلمانوں کے تقریباً 1200 گھروں کو مسمار کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گھر گرانے کی کارروائی جموکٹول، ارماڑی، سیالیچار، باگھیٹاپو اور دیگر علاقوں میں ہوئی۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ مکانات برہچاپوری وائلڈ لائف سینکچری میں غیر قانونی تعمیرات تھے ، متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ ان کے آبائو اجداد کئی دہائیوں سے یہاں آباد تھے ۔ انسانی حقوق تنظیموں نے مسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔