کسی کو پسند آئے نہ آئے گرین لینڈ ہم لے کر رہیں گے :ٹرمپ
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ کسی کو پسند آئے نہ آئے گرین لینڈ ہم لے کر رہیں گے ، گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کے معاملے کو براہِ راست حل کریں گے۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ آسان طریقے سے حل ہو، لیکن اگر نہیں ہوا تو مشکل راستہ اختیار کریں گے ۔ صدر ٹرمپ نے اس جزیرے کی معدنی دولت پر کنٹرول کو امریکی قومی سلامتی کے لیے ضروری قرار دیا۔دوسری جانب ٹرمپ کے بیان پر گرین لینڈ کی پانچ بڑی سیاسی جماعتوں نے مشترکہ بیان میں کہا ہم امریکن ہونا پسند کرتے ہیں نہ ڈینش ، گرین لینڈر ہی رہیں گے ۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ فیصلے کا اختیار یہاں کے عوام کے پاس ہے ۔گرین لینڈ کا مستقبل صرف وہاں کے عوام خود طے کریں گے ۔