امریکی ریاست میسی سپی میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک

امریکی ریاست میسی سپی میں  فائرنگ، 6 افراد ہلاک

ویسٹ پوائنٹ (دنیا مانیٹرنگ )امریکی ریاست میسی سپی کے شہر ویسٹ پوائنٹ میں فائرنگ سے 6افراد ہلاک ہوگئے۔

 پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا، کاؤنٹی شیرف کے مطابق فائرنگ شہر میں تین مقامات پر کی گئی، واقعات کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔حکام نے رات گئے تک فائرنگ کے بارے میں مزید تفصیلات یا ہلاک ہونے والوں کی شناخت جاری نہیں کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں