کینیڈا اور چین کا دو طرفہ محصولات میں کمی کا اعلان
تجارتی معاہدے کے تحت کینیڈا میں چینی سرمایہ کار ی میں اضافے کی توقع اسٹریٹجک شراکت داری عالمی منظرنامے کیونئی سمت دے سکتی :مارک کارنی
بیجنگ (اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک)چینی صدر شی جن پنگ اور کینیڈین وزیرِاعظم مارک کارنی نے بیجنگ میں اہم ملاقات کے بعد تجارتی معاہدے کے تحت محصولات میں کمی کا اعلان کیا ہے ۔اس حوالے سے چین نے کینیڈین کینولا آئل پر محصولات 85 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے ،جو یکم مارچ سے نافذ ہوگا جبکہ کینیڈا نے چینی برقی گاڑیوں پر محصولات کو 6اعشاریہ 1 فیصد پر مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ چین اور کینیڈا کے
درمیان حالیہ تجارتی معاہدہ نہ صرف محصولات میں کمی کا باعث بنا ہے بلکہ اس سے کینیڈا میں چینی سرمایہ کاری میں اضافے کی بھی توقع کی جا رہی ہے ۔کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز بیجنگ پہنچے ،انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں نیوورلڈآرڈر کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ چین اور کینیڈا کے درمیان ابھرتی ہوئی اسٹریٹجک شراکت داری دونوں ممالک کو بدلتے عالمی منظرنامے میں ایک نئی سمت دے سکتی ہے ۔ دنیا بہت بدل چکی ہے ، دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی پیشرفت ہوئی ہے جو ہمیں نئے عالمی نظام کیلئے بہتر طور پر تیار کرتی ہے ۔