پھانسیاں روکنے پر ایران کا شکریہ حملہ نہ کرنے کا فیصلہ ذاتی ہے :ٹرمپ
واشنگٹن (اے ایف پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تہران نے کریک ڈاؤن میں گرفتار کئے گئے سینکڑوں مظاہرین کی پھانسیوں پر عمل درآمد روک دیا ہے ۔
انہوں نے سوشل میڈیا پیغام میں کہاکہ میں اس حقیقت کا بہت احترام کرتا ہوں کہ طے شدہ 800سے زائد پھانسیاں ایران کی قیادت نے منسوخ کر دی ہیں۔قبل ازیں انہوں نے وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کی جانب ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ کسی کے دباؤ یاتجویز پر نہیں بلکہ ذاتی طور پر لیا اور اس کی ایک اہم وجہ بھی ہے ۔