بھارتی ایئر فورس کا تربیتی طیارہ تالاب میں گرکر تباہ

بھارتی ایئر فورس کا تربیتی  طیارہ تالاب میں گرکر تباہ

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)بھارتی ایئر فورس کا ایک تربیتی طیارہ بدھ کو پراگریج کے مضافاتی علاقے میں ایک تالاب میں گرکرتباہ ہوگیا، تاہم دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔۔۔

 حکام کے مطابق جہاز معمول کی پرواز پر تھا کہ انجن میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کے بعد وہ جارج ٹاؤن کے قریب تالاب میں جا گرا۔ مقامی پولیس اور شہریوں نے فوری ریسکیو آپریشن کر کے پائلٹس کو نکالا۔ حادثے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں