اٹلی :ٹریوی فاؤنٹین پر ٹکٹ سسٹم نافذ سالانہ 60 لاکھ یورو آمدن متوقع
روم (اے ایف پی )اٹلی کے مشہور تاریخی مقام ٹریوی فاؤنٹین پر نیا ٹکٹ سسٹم نافذ کر دیا گیا، جس کے تحت سیاحوں سے دو یورو فیس وصول کی جا رہی ہے ۔۔۔
اس اقدام کا مقصد فنڈز اکٹھے کرنا اور بڑھتی ہوئی بھیڑ پر قابو پانا ہے ۔ فیس ادا کرنے والے سیاح نسبتاً کم ہجوم والے حصے میں فاؤنٹین کے قریب جا سکتے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اس نظام سے سالانہ کم از کم 60 لاکھ یورو آمدن متوقع ہے ، جو فاؤنٹین کے تحفظ، عملے کی تعیناتی اور روم کے مقامی شہریوں کے لیے عجائب گھروں میں مفت داخلے پر خرچ کی جائے گی۔