جاپان:سمندر کی 6ہزار میٹر گہرائی سے نایاب معدنیات کے نمونے حاصل
ٹوکیو (اے ایف پی)جاپان نے سمندر کی 6ہزار میٹر گہرائی سے نایاب معدنیات کے نمونے حاصل کیے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے چینی انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔ حکومتی ترجمان کیئی ساتو کے مطابق نمونوں میں موجود معدنیات کی مقدار اور معیار کا تجزیہ کیا جائے گا۔۔۔
انہوں نے کہا معدنیات کے نمونے حاصل کرنا معاشی تحفظ کیلئے اہم کامیابی ہے ۔ جاپان کی یہ کوشش نایاب معدنیات کے عالمی مقابلے میں اس کی پوزیشن مضبوط کرے گی۔