ایران سے مذاکرات کی امید تیل کی قیمتیں 5فیصد گر گئیں عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ
لندن،نیو یارک،ٹوکیو(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کی امید اور نئے فیڈ چیئرمین کی تعیناتی کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پانچ فیصد سے زائد گر گئیں، جبکہ سونا 4ہزار735ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا۔۔۔
چاندی کی قیمت تقریباً پانچ فیصد کمی کے بعد 81 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔ امریکی مانیٹری پالیسی اور ایران پر ممکنہ حملے کے خدشات میں کمی سے سرمایہ کاروں نے وقتی ریلیف محسوس کیا۔ یورپی سٹاک مارکیٹس میں بہتری رہی، تاہم این ویڈیا اور مائیکرو سافٹ کی اے آئی سرمایہ کاری پر خدشات کے باعث امریکی ٹیک سٹاکس دباؤ کا شکار رہے ۔ ایشیائی منڈیوں میں بھی ٹیک سیکٹر کے خدشات کے باعث سیول اور ٹوکیو سمیت بیشتر انڈیکسز مندی کے ساتھ بند ہوئے ۔