بنگلہ دیش:بدعنوانی کیس میں شیخ حسینہ کو 10سال قید

بنگلہ دیش:بدعنوانی کیس میں  شیخ حسینہ کو 10سال قید

ڈھاکہ(دنیا مانیٹرنگ)بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو سرکاری ہاؤسنگ منصوبے میں بدعنوانی کےدو مقدمات میں مجموعی طور پر 10سال قید کی سزا سنائی۔۔۔

عدالت نے حسینہ کے بھانجے رضوان مجیب صدیق بوبی اور بھانجیوں عزمینہ صدیق روپانتی اور ٹیولپ صدیق کو بھی غیر حاضری میں 4سال قید کی سزائیں سنائیں۔ عدالت کے مطابق مجرموں نے نیو ٹاؤن منصوبے میں پلاٹس غیر قانونی طور پر حاصل کیے اور اثاثے چھپائے ۔ سزا کے ساتھ ایک لاکھ ٹکا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ،حسینہ 2024 سے بھارت میں جلاوطن ہیں۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں