امریکا سے تجارتی معاہدہ آخری مراحل پر ہے :بھارت
نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ امریکا سے تاریخی تجارتی معاہدہ آخری مراحل پر ہے اور۔۔
یہ بہت جلد طے پا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ معاہدہ دوطرفہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔ایس جے شنکر نے کہا کہ انہوں نے امریکا کا نتیجہ خیز اور مثبت دورہ مکمل کیا ہے ۔ ہمارا نایاب معدنیات پر بھی تعاون تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ آئندہ دنوں میں تزویراتی امور، دفاع اور توانائی پر مزید روابط کی توقع ہے ۔