امریکا :چینی شہریوں کی جعلی شادیاں، 11 افراد پر فرد جرم عائد

امریکا :چینی شہریوں کی جعلی  شادیاں، 11 افراد پر فرد جرم عائد

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی حکام نے جعلی شادیوں کے ذریعے چینی شہریوں کو رہائشی دستاویزات دلانے کے الزام میں 11 افراد پر فردِ جرم عائد کر دی۔۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق اس سکیم میں امریکی شہریوں خصوصاً مسلح افواج کے اہلکاروں کی رقم کے عوض چینی شہریوں سے سہولت کاری کی شادیاں کروائی گئیں۔ چار سابق نیوی اہلکار پہلے ہی جرم قبول کر چکے ۔ جعلی شادیوں کے ثبوت کیلئے تصاویر بنائی گئیں ، ملزموں کو 5 سال قید کا سامنا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں