جیفری ایپسٹین سے تعلق بل کلنٹن ،ہلیری کا کانگریس میں عوامی سماعت کا مطالبہ

جیفری ایپسٹین سے تعلق بل کلنٹن ،ہلیری کا کانگریس  میں عوامی سماعت کا مطالبہ

واشنگٹن(اے ایف پی)سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ ہلیری نے کہا ہے کہ ان کے جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات پر کانگریس میں سماعت عوامی طور پر ہونی چاہیے تاکہ اسے سیاسی حربے کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔

دونوں کو ہاؤس اوور سائٹ کمیٹی کے سامنے بند دروازوں کے پیچھے بیان دینے کا کہا گیا تھا۔ بل کلنٹن نے کہا کہ بند سماعت "کنگرو کورٹ" کے مترادف ہوگی۔ ہلیری نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی ریپبلکن کمیٹی کو جو کچھ معلوم تھا بتا دیا ہے اور عوامی سماعت میں معاملہ حل ہونا چاہیے ۔ ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے جوڑے کو جرم میں ملوث ٹھرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں