کیوبا:ایندھن کی شدید قلت ایمرجنسی اقدامات شروع

کیوبا:ایندھن کی شدید قلت  ایمرجنسی اقدامات شروع

ہوانا(دنیا مانیٹرنگ)کیوبا نے ایندھن کی شدید قلت کے پیشِ نظر ایمرجنسی اقدامات شروع کر دیے ہیں، جن میں عوامی ٹرانسپورٹ کی خدمات میں بڑی کمی، سکولز اور جامعات کے حوالے سے پابندیاں شامل ہیں۔

 یاد رہے امریکا نے کیوبا کے خلاف ’انرجی بلاکیڈ‘ کا اعلان کیا ہے ۔ وینزویلا کے سابق صدر مادورو کیوبا کے قریبی حلیف تھے ، تاہم امریکا کے ہاتھوں ان کی گرفتاری کے بعد وینزویلا سے کیوبا کے لیے ایندھن کی فراہمی رک گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں