گوگل کے ڈوڈل پر بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا رنگ چڑھ گیا
کیلیفورنیا(سپورٹس ڈیسک) گوگل نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے آغاز پر ایک خصوصی ڈوڈل متعارف کرایا جو شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
یہ ڈوڈل شوخ اور دلکش رنگوں، نمایاں اشکال اور تھری ڈی انداز میں تیار کیا گیا ہے جو ٹی ٹونٹی کرکٹ کے جوش، رفتار اور سنسنی کی بھرپور عکاسی کرتا ہے ۔