پاکستان نے سینیگال کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی جیت لی

پاکستان نے سینیگال کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی جیت لی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینیگال کیخلاف ٹائی جیت لی،

سنگلز کے بعد ڈبلز میں بھی گرین شرٹس نے فتح اپنے نام کی۔اسلام آبادمیں کھیلی گئی ٹائی کے دوسرے روز ڈبلز مقابلے میں پاکستان کے اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ نے سینیگال کے سیدنا ایندرے اور نکولس جان کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، 6-7 سے شکست دی اور پاکستان کی برتری کو فیصلہ کن بنا دیا۔اس سے قبل سنگلز مقابلوں میں بھی پاکستان کے مزمل مرتضیٰ اور تجربہ کار عقیل خان نے فتوحات سمیٹ کر ٹیم کو مضبوط برتری دلا دی تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے پاکستان ڈیوس کپ ٹیم کے کپتان رشید ملک نے کہا کہ بیرونِ ملک مقابلوں کے لیے بھی اسی طرز کی جامع پلاننگ کی جائے گی۔ رشید ملک نے مزید کہا کہ مستقبل میں مزید بین الاقوامی ایونٹس کے لیے پاکستان مکمل طور پر تیار ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں