میری ہی نہیں، پاکستان کی بھی یادگار اننگز ہے :فہیم اشرف
کولمبو (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں اس میں ہر اننگز یادگار ہوتی ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اس اننگز کا اندازہ نہیں تھا، رنز نہیں بن رہے تھے ، لیکن دباؤ نہیں تھا، یہ میری ہی نہیں، پاکستان کی بھی ایک یادگار اننگز ہے ۔فہیم اشرف نے کہا کہ ٹیم کے لیے اور پاکستان کے لیے جب بھی اچھا ہو تو ہمیشہ یاد ریتا ہے ، بولنگ نہیں ملی تو اس سے فرق نہیں پڑتا، جب بھی موقع ملے آپ نے اچھا کرنا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے پْرسکون چیز یہی ہے کہ ہم جیت گئے ہیں، کرکٹ میں سب پرفارم نہیں کرتے ، جو آج نہیں کر سکے وہ آئندہ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ وکٹیں گرنے سے ایسی صورتِ حال ہوئی، ہمیں پارٹنر شپ چاہیے تھی، پارٹنر شپ لگ جاتی تو ایسی صورتِ حال نہ ہوتی، پچ پر شروع میں سپن ہو رہی تھی، وقت گزرنے کے ساتھ پچ فاسٹ بولر کے لیے اچھی ہوتی گئی۔فہیم اشرف نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ میں یہ میری بہترین اننگز ہے ، فینز سے کہوں گا کہ سپورٹ کریں، دعا کریں، ہمیں پاکستان کے لیے خوشیاں لانی ہیں۔