اطالوی صدر نے سرمائی اولمپکس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
میلان(سپورٹس ڈیسک)اطالوی صدر سرجیو ماتاریلا نے 25ویں سرمائی اولمپک گیمز کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ X
میلان(سپورٹس ڈیسک)اطالوی صدر سرجیو ماتاریلا نے 25ویں سرمائی اولمپک گیمز کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ 2026 کے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب ایک منفرد انداز میں منعقد کی گئی، جس میں پہلی بار افتتاحی تقریب اور کھلاڑیوں کی پریڈ چار مختلف مقامات پر ہوئی۔تاس کے مطابق افتتاحی سرگرمیاں میلان کے سان سیرو اولمپک سٹیڈیم کے علاوہ لیوینیو، پریڈازو اور کورٹینا کے اولمپک مقامات پر منعقد کی گئیں، جسے اولمپک تاریخ کا ایک منفرد واقعہ قرار دیا جا رہا ہے ۔