برکینا فاسو :فوجی حکومت نے تمام سیاسی جماعتیں تحلیل کر دیں

برکینا فاسو :فوجی حکومت نے  تمام سیاسی جماعتیں تحلیل کر دیں

عابد جان(اے ایف پی)برکینا فاسو کی عبوری فوجی حکومت نے منگل کو تمام سیاسی جماعتیں تحلیل کر دیں، جن کی سرگرمیاں 2022 میں اقتدار پر قبضے کے بعد معطل تھیں۔

اس دوران کپتان ابراہیم ٹراورے کی قیادت میں فوجی حکومت نے ناقدین کو دبایا، بعض کو گرفتار یا جہادی لڑائی میں شامل کیا۔ عبوری پارلیمنٹ نے پیر کو قوانین منسوخ کر دئیے ، حکومت کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی کثرت نے معاشرتی تقسیم اور بدعنوانی کو فروغ دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں