فرانس :پولیس کی فائرنگ سے چاقو بردار حملہ آور ہلاک
پیرس(اے ایف پی)فرانس کے علاقے آرک دی ٹرائیمف کے قریب پولیس نے چاقو بردار شخص کو فا ئرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور براہیم اہلکاروں کو دھمکیاں دے رہا تھا۔ واقعے میں ایک اہلکار زخمی ہوا، براہیم پہلے سے انتہا پسندوں کی فہرست میں شامل تھا اور بیلجیم میں 2012 میں پولیس پر حملے کے جرم میں 17 سال قید بھگت چکا تھا۔