سعودی عرب کا یوم تاسیس بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ
ریاض(دنیا مانیٹرنگ)سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ریاض میں منعقد ہوا۔۔۔
جس میں 22 فروری کو سعودی عرب کا یوم تاسیس بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا نے عالم اسلام کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور ماہ صیام میں زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔