ترک ڈراموں کا فروغ، پروڈیوسرز کو ہر قسط پر 1لاکھ ڈالر مراعات
استنبول(اے ایف پی) ترکیہ کی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ مشہور ٹی وی سیریز کے پروڈیوسرز کو مراعات دے گی جو ترکیہ اور اس کی زبان کو فروغ دیں۔۔
ثقافت و سیاحت کے وزیر مہمت نوری نے کہا ہم ہر قسط پر ایک لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی مدد فراہم کریں گے ۔مراعات کے لیے سیریز کو ترکیہ اور اس کی زبان کی ترویج اور دیگر معیار پورے کرنے ہوں گے ۔