یوکرین جنگ کے 4سال مکمل ، ملک تباہ ،ہزاروں ہلاکتیں
روس کا یوکرین کے 20 فیصد علاقے پر قبضہ،کئی شہر ملبے میں تبدیل ، معاشی بحران یوکرینی تعمیر نو کیلئے 588 ارب ڈالر درکار:عالمی بینک ،روسی حملے ،مزید 3 ہلاک
کیف (اے ایف پی) روس کی جانب سے یوکرین پر 24 فروری 2022 کو کئے گئے حملے کی چار سال مکمل ہونے پر یوکرین شدید تباہی، جانی نقصان اور معاشی بحران کا شکار ہے ۔ مشرقی اور جنوبی شہر باخموت، ٹوریٹسک اور چانسک کو ملبے میں تبدیل کر دیا گیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق 15ہزار سے زائد شہری ہلاک اور لاکھوں بیرون ملک بے گھر ہوئے ۔ روسی فوج نے یوکرین کے تقریباً 20 فیصد علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے ، معاشی طور پر یوکرین 30 فیصد تک سکڑ چکا ہے ۔عالمی بینک و دیگر اداروں نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا کہ یوکرین کی بحالی اور تعمیرِ نو کیلئے 588 ارب ڈالر درکار ہوں گے ۔ یوکرین پر روسی ڈرون اور میزائل حملوں میں مزید 3افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے ۔