ہنڈرڈ لیگ، ای سی بی کی بھارتی فرنچائز کوشٹ اپ کال
ہنڈرڈ لیگ، ای سی بی کی بھارتی فرنچائز کوشٹ اپ کال فرنچائزز کو خط ارسال ، تمام ممالک کے کھلاڑیوں کو برابر موقع دینے کی ہدایت
لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کی کرکٹ ٹورنامنٹ دی ہنڈرڈ لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ممکنہ طور پر نظر انداز کیے جانے کی خبروں نے نیا تنازع کھڑا کر دیا ۔بی بی سی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی فرنچائز مالکان سے منسلک ٹیمیں آئندہ سیزن میں پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب نہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔رپورٹ سامنے آنے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے لیگ کی تمام آٹھ فرنچائزز کو خط ارسال کیا ہے ۔خط میں ٹیم مالکان اور انتظامیہ کو یاد دلایا گیا ہے کہ لیگ میں شمولیت کے اصولوں کے تحت کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ اس کی قومیت کی بنیاد پر امتیاز نہیں برتا جا سکتا۔ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو نے بھی اس حوالے سے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ لیگ میں تمام ممالک کے کھلاڑیوں کو برابر مواقع ملنے چاہییں۔ ان کا کہنا تھا کہ دی ہنڈرڈ ایک بین الاقوامی معیار کی لیگ ہے اور اس میں میرٹ کو ہی بنیادی حیثیت حاصل ہونی چاہیے ۔بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کچھ بھارتی فرنچائز مالکان اپنی ٹیموں میں پاکستانی کرکٹرز کو شامل نہ کرنے کی پالیسی پر غور کر رہے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے متعلقہ فرنچائزز کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔