پاک انگلینڈ ٹاکرا آج فرحان آرچر کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار

پاک انگلینڈ ٹاکرا آج فرحان آرچر کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار

جوفرا جیسے بولرز پاکستان میں بہت ،مجھے اپنی بیٹنگ کا علم ہے ، جانتا ہوں کہاں چارج کرنا ،کہاں رک کر کھیلنا ،ہمارے پاس بہترین سپنرز ٹی ٹونٹی میں جس کا دن ہوتا ہے وہ جیت جاتا ہے ، قومی اوپنر کی پریس کانفرنس،میچ پاکستانی وقت کیمطابق شام ساڑھے 6بجے شروع ہوگا

  کینڈی (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیم سپرایٹ مرحلے میں آج انگلینڈ کے خلاف مدم مقابل ہوگی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6بجے شروع ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ جوفرا آرچر جیسے بولرز پاکستان میں بہت ہیں۔سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ سے قبل پریس کانفرنس میں صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ کافی کھلاڑی یہاں کھیل چکے ہیں لیکن میں کینڈی میں پہلی بار کھیل رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ کی اہمیت کا اندازہ ہے ۔ اس حوالے سے بابر اعظم سے بات ہوئی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ کینڈی میں رنز بنتے ہیں۔صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کوچ اور کپتان کا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں جس کا دن ہوتا ہے وہ جیت جاتا ہے ، مجھے اپنی بیٹنگ کا علم ہے ، جانتا ہوں کہاں چارج کرنا ہے اور کہاں رک کر کھیلنا ہے ۔ فرحان نے کہا کہ گزشتہ روز انگلینڈ اور سری لنکا کے میچ میں پچ بہت مختلف کھیلی، ہمارے پاس دنیا کے بہترین سپنرز موجود ہیں۔صائم ایوب سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا کھلاڑی ہے جس کے رنز اہم ہوتے ہیں اور ہمیں اعتماد ہے کہ وہ رنز کرے گا۔انگلینڈ کے جوفرا آرچر سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جوفرا آرچر کا مقابلہ کرنا مشکل نہیں ہے ، ایسے بولرز ہم پاکستان میں بہت کھیلتے ہیں۔ فرحان نے عثمان طارق کے حوالے سے کہا کہ ان کو ہم نے مشکل صورتحال کیلئے رکھا ہوا ہے ۔ ویرات کوہلی کے رنز کے ریکارڈ کو توڑنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ بنتے ہیں تو ٹوٹنے کے لیے ہی ہوتے ہیں، ان کی کوشش ہوگی کہ پاکستان کے لیے زیادہ رنز سکور کریں۔انہوں نے بارش کے بارے میں کہا کہ یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے ، ٹیم کا مورال ہائی ہے اور انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کی امید ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں