امریکی دھمکیوں کے باوجود دستبردار نہیں ہوں گا:نامزد عراقی وزیر اعظم

امریکی دھمکیوں کے باوجود دستبردار  نہیں ہوں گا:نامزد عراقی وزیر اعظم

بغداد(اے ایف پی)عراقی وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار نوری المالکی نے واضح کیا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں کے باوجود بطور وزیر اعظم نامزدگی سے دستبر دار نہیں ہوں گے ،امریکا کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ عراقی عوام کو ووٹ کیلئے ڈکٹیشن دے ۔۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ممکنہ طور پر تمام امداد بند کرنے کی تنبیہ کے باوجود وہ ملکی خودمختاری اور عوامی مینڈیٹ کے احترام میں دستبردار نہیں ہونگے ، آخری وقت تک میدان میں رہیں گے ۔نوری المالکی نے کہا کہ عراق کی ترقی کیلئے امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ناگزیر ہیں، تاہم ایران سے روابط مشترکہ مفادات کی بنیاد پر استوار ہیں۔ ایران نواز مسلح دھڑوں کے ساتھ مفاہمت ممکن ہے ، بات چیت کے ذریعے حل نکالا جا سکتا ہے ، تاہم یہ عمل طاقت یا تصادم کے ذریعے آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں