بھارت :ایئر ایمبولینس گر کر تباہ،مریض سمیت 7افراد ہلاک

بھارت :ایئر ایمبولینس گر کر  تباہ،مریض سمیت 7افراد ہلاک

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ایک چارٹرڈ ایئر ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔۔۔

ڈی جی سی اے نے بتایا کہ بیچ کرافٹ سی 90 طیارہ رانچی  سے دہلی جا رہا تھا ، مریض، طبی عملہ اور عملے کے دو ارکان سمیت سات افراد سوار تھے ۔حکام کے مطابق خراب موسم کے باعث طیارے نے روٹ تبدیل کرنے کی درخواست کی اور 23 منٹ بعد ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارہ جنگلاتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔طیارے میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں