پے درپے حادثات :بھارتی تیجس لڑاکا طیاروں کا پورا فلیٹ گراؤنڈ

پے درپے حادثات :بھارتی تیجس  لڑاکا طیاروں کا پورا فلیٹ گراؤنڈ

نئی دہلی(دنیامانیٹرنگ)بھارتی فضائیہ نے مقامی ساختہ تیجس لڑاکا طیاروں کے پے در پے حادثات کے بعد تمام تیجس طیاروں کو گراؤنڈکردیا۔۔

۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے 7 فروری کو پیش آنے والے حادثے کے بعد تیجس لڑاکا طیاروں کے پورے بیڑے کو عارضی طور پر گراؤنڈ کر دیا ہے اور ان کی تکنیکی جانچ جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ایک سنگل سیٹ تیجس طیارہ مغربی محاذ پر واقع ایک فارورڈ بیس سے ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسل کر قریب موجود کیچڑ سے بھرے گڑھے میں جا گرا۔جس میں پائلٹ زخمی ہو گیا تھا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں