ملائشیا :وزارت عظمیٰ کی مدت 2ادوار تک محدود کرنیکا قانون متعارف

ملائشیا :وزارت عظمیٰ کی مدت 2ادوار  تک محدود کرنیکا قانون متعارف

کوالالمپور(اے ایف پی)ملائشیا نے وزارت عظمیٰ کی مدت کو زیادہ سے زیادہ دو ادوار تک محدود کرنے کیلئے نیا قانون متعارف کروا دیا ۔۔

 موجودہ وزیرِاعظم انور ابراہیم نے کہا کہ یہ اقدام جوابدہی بڑھانے اور ایگزیکٹو اختیارات کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے ہے ۔ سابق وزیرِاعظم مہا تیر محمد نے 24 سال تک عہدہ سنبھالا تھا۔ قانون کے نفاذ کیلئے لوئر ہاؤس میں دو تہائی ارکان کی منظوری ضروری ہے ۔ انور نے کہا کہ یہ قانون پہلے مجھ پر لاگو ہوگا ، دس سال کی مدت عہدے داروں کے فرائض کیلئے کافی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں