نیو یارک :شدید برفانی طوفان ڈرائیونگ پر پابندی ،سکولز بند
نیویارک(اے ایف پی) شمال مشرقی امریکا میں شدید برفانی طوفان کے باعث نیویارک نے غیر ضروری ڈرائیونگ پر پابندی اور سکولز بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔۔۔
متوقع برفباری بعض علاقوں میں دو فٹ تک پہنچ سکتی ہے ، نیشنل ویدر سروس کے مطابق طوفان کے باعث برف دو سے تین انچ فی گھنٹہ برسے گی ،5کروڑ 40لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ نیویارک میئر زہران ممدانی نے کہا کہ شہر نے گزشتہ دہائی میں اس شدت کا طوفان نہیں دیکھا، انہوں نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل کی گئی ہے ۔ طوفان کے باعث80ہزار بجلی صارفین متاثر اور 5ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔