کیوبا:کمیونسٹ جزیرے پر کوسٹ گارڈ کی فائرنگ ،ایک امریکی سمیت 4افرادہلاک
واشنگٹن (اے ایف پی)کیوبا کے کوسٹ گارڈ نے کمیونسٹ جزیرے پر سپیڈ بوٹ پر گولی چلا کر4افراد کو ہلاک اور 11کو زخمی کردیا ،ہلاک ہونیوالوں میں ایک امریکی شہری شامل ہے۔۔۔
ایک امریکی اہلکار کے مطابق بوٹ پر دو افراد امریکی شہری تھے ،جن میں سے ایک ہلاک اور ایک زخمی ہوا جبکہ ایک اور شخص کے پاس امریکی کے ون ویزاتھا جو مستقبل میں مستقل شہری بننے کے حق داروں کو جاری کیاجاتاہے ۔