نائیجیریا :جنگجوؤں کا حملہ ،7فوجیوں سمیت 18 ہلاک،درجنوں خواتین،بچے اغوا

نائیجیریا :جنگجوؤں کا حملہ ،7فوجیوں سمیت  18 ہلاک،درجنوں خواتین،بچے اغوا

کانو(اے ایف پی)نائیجیریا کے شمال مشرقی صوبہ بورنو میں بوکو حرام کے جنگجوؤں نے ایک فوجی اڈے اور نزدیکی گاؤں اینگوشے پر حملہ کیا۔۔

، جس میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے ، جن میں سات فوجی بھی شامل ہیں۔ عسکریت پسندوں نے گاؤں کے رہائشیوں کو بے دردی سے قتل کیا اور درجنوں خواتین و بچوں کو اغوا کر لیا۔واضح رہے نائیجیریا میں 16 سال سے جاری بد امنی میں اب تک 40ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 20لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں