پینٹاگون کیساتھ معاہدہ،اوپن اے آئی روبوٹکس کے سربراہ احتجاجاًمستعفی

پینٹاگون کیساتھ معاہدہ،اوپن اے آئی  روبوٹکس کے سربراہ احتجاجاًمستعفی

نیویارک (اے ایف پی)اوپن اے آئی کے روبوٹکس اور کنزیومر ہارڈویئر کے سربراہ کیٹلن کلینوسکی نے اپنے عہدے سے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے کیونکہ انہوں نے کمپنی کے پینٹاگون کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔۔۔

 جس میں اوپن اے آئی کے اے آئی ماڈلز کو پینٹاگون کے خفیہ کلاؤڈ نیٹ ورک پر استعمال کیے جانے کی بات شامل ہے ۔ کلینوسکی نے سوشل میڈیا پر کہا معاہدہ جلد بازی میں طے کیا گیا اور اس کے حفاظتی اور اخلاقی ضوابط واضح نہیں تھے ، خاص طور پر ملازمین کی جاسوسی اور خودکار ہتھیاروں کے حوالے سے تشویش ہے ۔ اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے کہامعاہدے میں ترمیم کی جائے گی تاکہ ماڈلز کو "ڈومیسٹک سرویلنس" کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں