بھارتی پولیس کاراجوری جیل میں وحشیانہ تشدد،متعدد قیدی زخمی

بھارتی پولیس کاراجوری جیل میں  وحشیانہ تشدد،متعدد قیدی زخمی

جموں(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں ڈسٹرکٹ جیل ڈھنگری کے اندر بھارتی پولیس کی وحشیانہ کارروائی سے متعدد قیدی زخمی ہوگئے۔۔۔

 جس سے جیلوں میں نظربند کشمیریوں کو درپیش سنگین حالات کی عکاسی ہوتی ہے ۔پولیس نے یہ کارروائی  دو قیدیوں کے درمیان بحث کی آڑ میں کی جو بعد میں جیل کے اندر موجود دیگر قیدیوں کے درمیان جھگڑے کی شکل اختیار کرگئی۔پولیس کارروائی کے ردعمل میں قیدیوں نے کمبلوں کو آگ لگا دی اور جیل کے محافظوں اور پولیس اہلکاروں پر پتھرا ؤکیا۔قابض حکام نے جیل کے اندر اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں