کام نہ کرنے کے باوجود مسلسل تھکن کیوں محسوس ہوتی

کام نہ کرنے کے باوجود مسلسل تھکن کیوں محسوس ہوتی

لاہو(نیٹ نیوز)آج کل بہت سے لوگوں کو زیادہ جسمانی مشقت کیے بغیر بھی مسلسل تھکن اور کمزوری محسوس کرنے کی شکایت رہتی ہے ۔

ماہرین کے مطابق یہ صرف عام تھکن نہیں بلکہ بعض اوقات جسم میں وٹامن بی12 کی کمی کی علامت بھی ہو سکتی ہے ۔بعض افراد صبح نیند سے بیدار ہونے کے بعد بھی خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں، جسم بھاری لگتا ہے اور معمولی سا کام کرنے پر بھی سانس پھولنے لگتی ہے ۔ ہاتھوں اور پیروں میں سن ہونا یا جھنجھناہٹ محسوس ہونا بھی اس کمی کی ایک عام علامت ہے ۔ اگر معائنے کے بعد وٹامن بی 12 کی کمی کی تصدیق ہو جائے تو ڈاکٹر مریض کی حالت کے مطابق علاج شروع کرتے ہیں۔ عام طور پر ابتدا میں وٹامن بی 12 کے انجکشن دئیے جاتے ہیں تاکہ جسم میں اس وٹامن کی مقدار جلدی بڑھائی جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں