تناؤ کا شکار افراد کے بال بہت تیزی سے گرنے لگتے ہیں

تناؤ کا شکار افراد کے بال بہت تیزی سے گرنے لگتے ہیں

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکا کے مایو کلینک کے مطابق جن افراد کو تناؤ کا بہت زیادہ سامنا ہوتا ہے ان کے بال بہت تیزی سے گرنے لگتے ہیں اور دوبارہ اگنے کی رفتار سست ہو جاتی ہے ۔

درحقیقت مردوں اور خواتین دونوں تناؤ کے نتیجے میں تیزی سے بالوں سے محروم ہونے لگتے ہیں۔اکثر تناؤ کے باعث بالوں کی محرومی عارضی ہوتی ہے مگر کئی بار یہ اثر مستقل ہوتا ہے اور گنج پن کا آثار نمایاں ہو جاتے ہیں۔ذہنی، جذباتی یا ذہنی دباؤ کا باعث بننے والی ہر قسم کی تبدیلی کو تناؤ قرار دیا جاتا ہے اور ہر فرد کو روزمرہ کے امور میں اس کا سامنا ہوتا ہے ۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جب جسم میں تناؤ کا باعث بننے والے ہارمون کورٹیسول کی سطح بڑھ جاتی ہے تو بالوں کی جڑوں کے افعال تھم جاتے ہیں یا غیر متحرک ہو جاتے ہیں۔جب یہ افعال غیر متحرک ہوتے ہیں تو بالوں کی نشوونما نہیں ہوتی مگر بال ٹوٹتے رہتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں