بھارت :ہندوانتہاپسندوں نے مسلمان خاتون کو کھمبے سے باندھ کر قتل کردیا

بھارت :ہندوانتہاپسندوں نے مسلمان  خاتون کو کھمبے سے باندھ کر قتل کردیا

پٹنہ(اے پی پی)بھارتی ریاست بہار کے ضلع مدھو بنی میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک مسلمان عورت روشن خاتون کو اس وقت کھمبے سے باندھ کرپیٹ پیٹ کر قتل کر دیا جب وہ ایک تنازع میں مدد مانگنے کیلئے گاؤ ں کے سربراہ کے پاس گئی تھی۔

 مقامی لوگوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے خاتون کو کھمبے سے باندھ کر بے رحمی سے پیٹا۔لوگوں کے مطابق روشن خاتون اس حملے میں بری طرح زخمی ہو گئی۔ بعد میں اس کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ اتوار کو موت کی خبرآتے ہی علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں